جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عید سادگی سے منانے کا اعلان، عوام سے بھی اپیل

عید سادگی سے

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

عید الاضحٰی پر کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کابینہ اراکین، پارلیمانی سیکرٹریوں اور ممبران صوبائی اسمبلی کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی سیکریٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کردیا۔ وزیراعلیٰ نے خود بھی عید سادگی سے منانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر کورونا وبا کے مزید پھیلاو کا خدشہ ہے۔ اراکین کابینہ، پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں اور حجروں میں لوگوں سے عید ملنے اور عوامی میل جول سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وباء کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لئے ایس اور پیز اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اس عید پر ہماری معمولی سی غفلت بھی ہمیں کسی بڑی مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں