جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبرپختوانخوا : ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اپنے محکموں میں واپس بھیجنے کا مطالبہ

ڈیپوٹیشن پر آئے

پشاور : مینجمنٹ سروسز ایسوسی ایشن نے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اپنے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

مینجمنٹ سروسز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے درپیش مسائل سے متعلق چیف سیکریٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں میں مطالبہ کیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو فوری طور پر اپنے اصل محکموں میں واپس بھجوایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں : ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 لیڈی پولیس اہلکار معطل

مراسلے کے مطابق گریڈ 19, 20 اور 21 کے افسران پوسٹنگ کے انتظار میں ہیں، جبکہ ڈیپوٹیشن والے اچھے پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پرونشل سلیکشن بورڈ کی مزید تاخیر سے افسران کو ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ایگزیکٹو الاؤنس میں جاری تفریق کو ختم کیا جائے۔ جونیئر افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کو اسسٹنٹ کمشنر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں