جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا حکومت کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

عید سادگی سے

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اور ہم سب نے فیصلہ کیا ہے کہ عید پر نئے کپڑے نہیں بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا : ظفر مرزا

انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور غریب طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سماجی فاصلہ اپنانے کے اصول پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ایس او پیز پر عمل کرنا ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔

ان  کا کہنا تھا کہ عید پر بھی سماجی دوری کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں