جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

خیبر پختونخوا حکومت کا پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات درج کرنے کا اعلامیہ چیلنج

ڈی ایم قیادت

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات درج کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا پی ڈی ایم قیادت سے متعلق اعلامیہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ شبیر حسین گگیانی نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کا پی ڈِی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ سیکشن 196 کسی آفیسر کو ایف آئی آر درج کا اختیار نہیں دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت کا اعلامیہ غیرقانونی ہے، اسے فوری کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں