جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا میں سات محکموں کے نو ہزار سے زائد اسامیاں ختم

سات محکموں کے

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے سات محکموں کے نو ہزار سے زائد اسامیوں کو ختم کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سات محکموں کے 49 کیڈر کے اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ محکمہ خزانہ دستاویز کے مطابق جن 9 ہزار 245 اسامیوں کو ختم کیا گیا ان پر 7 ہزار 726 ملازمین کام کررہے ہیں۔

ملازمین کے ریٹائرڈ ہونے پر اسامیاں ختم کردی جائیں گی اور ان پر مزید بھرتیاں نہیں ہونگی۔ محکمہ خزانہ نے بہشتی، کالر، خالصائی ، فرش، بدرگہ، اور برکنداز کو تمام انتظامی محکموں میں متروک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : انسداد پولیو مہم کا آغاز، 62 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

اسی طرح دیگر محکموں میں تندورچی، آیا، لوہار، ہاوس کیپر، واٹر کیریئر، واچ مین، مڈوائف، جمعہ دار، ڈائٹ ایشن، لنگی، میسور، مثالچی سمیت چھیالیس کیڈرز کو متروک قرار دے دیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے ان کیڈر پر کام کرنے والے ملازمین کی بھرتی اور ریٹائرمنٹ کی تاریخ کی تفصیلات متعلقہ محکموں سے طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ خبریں