جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا

سیاحت

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کھولنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ سیاحتی و آثار قدیمہ اور ثقافتی مقامات کھول دئے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید لکھا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں مختلف کھیلوں کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ رگبی، ریسلنگ، کبڈی اور باکسنگ کے علاوہ دیگر تمام کھیلوں کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سیاحتی و آثار قدیمہ اور ثقافتی مقامات سے متعلق رہنما اصول پہلے ہی جاری کردئے گئے ہیں۔ مختلف کھیلوں سے متعلق بھی رہنما اصول جاری کئے جاچکے ہیں۔

محکمہ کھیل، سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں