جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا : مذہبی مقامات کھولنے اور دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت

100 فیصد حاضری

پشاور : خیبر پختونخوا میں دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دیدی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا ایس او پیز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی سرگرمیاں رات 10 بند ہوگی۔ انڈور شادی تقریبات میں 200 اور آوٹ ڈور میں 400 افراد کو اجازت ہوگی۔ صوبے میں تمام مارکیٹیں بند ایک دن رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا : وزیراعلیٰ ہاؤس میں ویکسین نہ لگانے والوں کا داخلہ بند

پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے، جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔ مذہبی مقامات کو کل سے کھلنے کی اجازت ہوگی، تاہم سینما گھربدستور بند رہینگے۔

کنٹکٹ اسپورٹس اور فیسٹول پر پابندی برقرار ہے۔ سوئمنگ پول اور پارکس میں 50 فیصد افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں