جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا کو پن بجلی منافع کی مد میں ساڑھے 8 ارب روپے مل گئے

ساڑھے 8 ارب

پشاور : وزیر خزانہ کے پی کا کہنا ہے کہ صوبے کو پن بجلی منافع کی مد میں ساڑھے 8 ارب روپے مل گئے۔

وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور جھگڑا کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی پن بجلی منافع کی کوشش بار آور ثابت ہو گئی ہیں۔ منافع کی ادائیگی کی مد میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے ساڑھے 8 ارب روپے مل گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان،چین کے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت منافع کی ماہانہ بنیادوں پر ادائیگی کے لئے تیار ہو گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ خالص منافع کا اہم مسئلہ حل کرنے کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء کو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں