جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

خیبر پختونخوا : سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی نے ایک ہزار سے زائد امیدواروں پر پابندی عائد کردی

ایک ہزار سے زائد امیدواروں

پشاور : خیبر پختونخوا میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی نے نقل کرتے پکڑے گئی ایک ہزار سے زائد امیدواروں پر پابندی عائد کردی۔

ایٹا رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 سے اپریل 2022 تک مختلف ٹیسٹس کے دوران نقل کرتے پکڑے گئے ایک ہزار سے زائد امیدواروں پر دو اور ایک سال کیلئے پابندیاں عائد کردی گئی ہے۔

ان امیدواروں میں سے بنوں 215، کرم 111، خیبر 19، لکی مروت 35، کرک 77، مانسہرہ 8، ہنگو 15، مردان 74، سوات 53، دیر 24، ہری پور 5، مہمند 33، بونیر 12، ایبٹ اباد 9، شانگلہ 10، صوابی 30، ٹانک 46، باجوڑ کے 36 امیدوار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کا آئندہ انتخابات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ

اورکزئی کے 20، شمالی و جنوبی وزیرستان 51، ملاکنڈ 10، نوشہرہ 46، چارسدہ کے 27 امیدواروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پولیس کانسٹیبل کے ٹیسٹ کے دوران 238 امیداوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

متعلقہ خبریں