جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کیا آپ کو کورونا وائرس ہے؟ جان لیوا بیماری کی نشاندہی کرنے والی ایپ متعارف

کورونا

ووہان: چین میں جان لیوا بیماری کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والی ایپ متعارف کرادی گئی۔

’کلوز کانٹیکٹ ڈیٹیکٹر‘ نامی ایپ صارف کو اس وقت آگاہ کرتی جب اس شخص کے قریب کوئی ایسا شخص موجود ہو جس میں کورونا وائرس کا شبہ یا تصدیق کی جا چکی ہو۔

یہ ایپ ان افراد کی نشاندہی کرتی ہے جن میں کورونا وائرس کے خطرات پائے جاتے ہیں اور ساتھ ہی ایپ ایسے شخص کو گھر پر رہنے کا مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی محکمہ صحت کے حکام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کرتی ہے۔

صارفین اس نئی ایپ کو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کیو آر کوڈ اسکین کر کے استعمال کر سکیں گے، صارفین کو ایپ میں اپنا فون نمبر، نام اور آئی ڈی نمبر بھی فراہم کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کچھوے کے گوشت سے کرونا وائرس کا علاج ممکن

چین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ایپ کو چین کے سرکاری محکموں اور چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وبا کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیدیا۔

متعلقہ خبریں