جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے ان ہاؤس تبدیلی پر نواز شریف کو قائل کرلیا

شریف کو قائل

اسلام آباد : آصف علی زرداری نے ان ہاؤس تبدیلی پر نواز شریف کو قائل کرلیا، پیپلز پارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مکمل رضا مندی کا اظہار کردیا۔

نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ اپوزیشن جماعتوں کا حکومت گرانے کے لیے ہر آپشن استعمال کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہر صورت برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ان ہاؤس تبدیلی پر پُر اعتماد ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کو قائل کرلیا۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی کی مکمل حمایت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم جماعتوں کے پانچ قائدین کی ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت، چار کی حمایت

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی، استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کرے گی۔ سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کی قیادت غور کے لیے سر جوڑے گی۔

پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نمبر گیم پوری کرلیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی۔ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مکمل رضا مندی کا اظہار کردیا۔

ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کی ناکامی کی صورت میں پیپلز پارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔

متعلقہ خبریں