جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کیوی شائقین اسمتھ کا ان کے ہی ملک میں بیٹھ کر مذاق اڑاتے رہے

اسمتھ

میلبورن: کیوی شائقین آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کا ان کے ہی ملک میں بیٹھ کر مذاق اڑاتے رہے۔

بال ٹیمپرنگ میں ایک برس کی سزا بھگتنے والے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ شاید اپنی حرکت بھول گئے ہوں لیکن شائقین نے ان کو نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران یاد دلا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز اینڈرسن 150 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے نویں کرکٹر بن گئے

ایک کیوی شائق نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’ میں جانتا ہوں آپ گذشتہ موسم گرما میں کیا کرتے رہے ہیں‘۔

ایک اور شائق کے پلے کارڈ پر اسمتھ کی وہ مشہور تصویر لگی تھی جس میں وہ رو رہے تھے۔

Image result for know what you did last

متعلقہ خبریں