جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کوہاٹ: شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 5 افراد ہلاک 3 زخمی

کوہاٹ

کوہاٹ: نواحی علاقےکا غذی میں شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی، دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ پرانی دشمنی پر کی گئی۔

کوہاٹ کے علاقے کاغذی میں شادی کی تقریب میں دو فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں موقع پر پانچ افراد جاں بحق ہوگئے اور تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال پہنچایا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ پہنچ گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان مجاہد اور زاہد کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں قیصر محمد، نیاز محمد خان، جنید خان، قاسم الرحمان اور عبدالرحمن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں