کوہاٹ : پولیس کارروائی، وزیرستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

وزیرستان اسمگل کرنے کی

کوہاٹ : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وزیرستان میں اسلحے کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے. بلی ٹنگ پولیس نے چیکنگ کے دوران پک اپ گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلی ہے.

یہ بھی پڑھیں : کراچی : جعلی رینجرز اہلکار اور برقع پوش ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کے مطابق کامیاب کارروائی انڈس ہائی وے پر پرانا ٹول پلازہ کے قریب عمل میں لائی گئی۔ کارروائی میں ہتھیاروں کے بین الصوبائی اسمگلر کو بھی حراست میں لیا گیا. پکڑے گئے اسلحے میں 136 پستول، کلاشنکوف، رائفل اور 2900 کارتوس شامل ہیں.

ڈی پی او نے بتایا کہ اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار اسمگلر محمد عظیم کا تعلق لکی مروت سے ہے. اسلحہ پک اپ کے خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا ہے. پکڑا گیا اسلحہ بنوں اور بعد ازاں وزیرستان اسمگل کیا جانا تھا. اسمگلر کے خلاف تھانہ بلی ٹنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

گرفتار اسمگلر نے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ وزیرستان اسمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.