جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش

انوشکا

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کے پیدائش کے موقع پر ہندی اور انگریزی میں پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘ہمیں یہ بتاتے ہوئے پرجوش ہوں کہ ہمارے ہاں آج سہ پہر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ہم آپ سب کے پیار، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ویرات کوہلی نے بتایا کہ ‘انوشکا اور بیٹی دونوں بلکل ٹھیک ہیں اور ہم زندگی کے اس نئے سبق کی شروعات کرتے ہوئے بے حد شکرگزار محسوس کر رہے ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال کریں گے’۔

متعلقہ خبریں