جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کوہلی نے بہت جلدی شادی کی، اس لئے انکی کرکٹ متاثر ہوئی: شعیب اختر

ویرات کوہلی

ممبئی: سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی نے بہت جلدی شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اخترکا کہنا تھا کہ میں کوہلی کی جگہ ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔ شادی جلد کرنے سے ویرات کوہلی کے لئے فارم کے مسائل پیدا ہوئے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا۔

راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہو تو کھیل کو انجوائے کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی اپنی انا چھوڑ کر نئے لیڈر کی زیر قیادت کھیلنا چاہیے

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کرکٹر کی پروفیشنل زندگی میں وہ 10 اور 12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنا رہا ہو اور کرکٹ انجوائے کررہا ہو، یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی کا صفر پر آؤٹ، شائقین نے سوشل میڈیا پر عدالت لگادی

ان کا کہنا تھا کہ شادی اور کپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثر ہوتی ہے، مداحوں اور گھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اور فارم پر پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں