جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کولکتہ میں مچھروں کو مارنے کا انھوکا طریقہ

بھارتی ریاست کولکتہ میں میونسپل کارپوریشن نے مچھروں کو مارنے کے لیے ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، مچھروں کو مارنے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کردیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کولکتہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ڈرون کو ” وناش ” کا نام دیا گیا ہے جو 20 منزلہ عمارت کے اوپر جاتا ہے اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

اتین گھوش کا کہنا تھا کہ ہم نمونے ملنے کے بعد ان میں سے کسی بھی قابل رسائی علاقوں میں کیڑے مار دواؤں کو چھڑکنے اور مچھروں کو مارنے کے لیے استعمال کریں گے۔

کیڑے مار ادویات کو ذخیرہ کرنے کے لیے ڈرون کے ساتھ ایک کنٹینر لگا ہوا ہے، جب ڈرون کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرے گا تو اس میں ایک ہوٹر بھی ہے جو آپریشنل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مچھروں کی آواز میں خلل ڈال کر ان کی افزائش نسل کو روکنا ممکن

کے ایم سی ڈپٹی میئر اتین گھوش کا کہنا تھا کہ ڈرون عمارتوں اور دیگر مقامات کی تصاویر کلک کرے گا جو ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور ڈرون وناش کا روبوٹک ہاتھ بھی ہے جو پانی اور زمین سے نمونے اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں چکن گونیا، ملیریا اور ڈینگی کے سبب متعدد شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ خبریں