جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت شروع

عالمی عدالت انصاف میں بھارت جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل خاور قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے دلائل کا جواب نہیں دیا بلکہ غیر متعلقہ باتوں سے عدالتی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ بھارت نے عدالت میں میرے الفاظ سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا۔ مجھے کسی چیز کے اضافے کی ضرورت نہیں، حقائق خود بولتے ہیں ۔

خاور قریشی نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی وکیل نے لاہور بار کے عہدیدار کو پاکستان کے سرکاری الفاظ بنا کر پیش کیا۔ بھارتی وکیل نے پہلے کہا کہ 18 بار قونصلر رسائی کیلئے رابطے کا کہا جبکہ گزشتہ روز پاکستان سے قونصلر رسائی کے لئے رابطوں کی تعداد 40 بتائی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے اعلیٰ عہدیداروں کی تصاویر دکھانے پر واویلا مچایا۔ پاکستان نے صرف بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی تصویر دکھائی۔ اجیت دوول کے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے اعترافات کی وجہ سے تصویر دکھائی

متعلقہ خبریں