جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لگتا ہے اب یہ روز روز کا انتظار ختم کرنا پڑے گا : مولانا راشد سومرو

مولانا راشد سومرو لگتا ہے اب یہ

اسلام آباد : مولانا راشد سومرو نے کہا ہے کہ لگتا ہے اب یہ روز روز کا انتظار ختم کرنا پڑے گا۔ پلان بی آگے جانے کا پلان ہے، پیچھے ہٹنے کا نہیں۔

سیکرٹری جنرل سندھ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا راشد سومرو نے کہا ہے کہ لگتا ہے اب یہ روز روز کا انتظار ختم کرنا پڑے گا۔ پلان بی آگے جانے کا پلان ہے، پیچھے ہٹنے کا نہیں۔ پلان اے پلان بی پلان سی پلان ڈی عمران خان کا استعفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت سے بیک ڈور کوئی رابطہ نہیں : اکرم درانی

راشد سومرو نے کہا کہ ہم نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ڈی چوک کی طرف نہیں جائیں گے۔ ہمارے پاس 16 ممبر ہیں، ہمیں 84 ممبر والے کی بات ماننا چاہے یا انہیں ہماری؟ یہ دھرنا ہماری نہیں پوری اپوزیشن کی درخواست پر تین دن سے آگے گیا۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا دھرنے دینے کا متفقہ فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارا جو چہرہ متعارف کرونا چاہتی تھی، ہم اس سے پیچھے ہٹے ہیں۔ ہم ملک کا وقار اور تشخص خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حکومت والے تھے جنہوں نے سپریم کورٹ کی دیواروں پر کپڑے لٹکائے۔ یہ پی ٹی آئی تھی، جس نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تھا، ہم ایسے لوگ نہیں۔

متعلقہ خبریں