جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور: 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے روائتی راستوں پر گامزن

محرم

لاہور: یوم عاشور کے موقع پر نثار حویلی سے بر آمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے روائتی راستوں پر گامزن ہے، تاریخی اہمیت کا حامل یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوئے کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے گزشتہ شب برآمد ہوا۔ بچوں، عورتوں اور عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہے، شبیہ ذوالجناح برآمد ہونے سے قبل ذاکرین نے شہدائے کربلا کی زندگیوں پر روشنی ڈالی اور نواحہ خوانی ہوئی، سوز وسلام پڑھا گیا ۔جلوس صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور تحصیل بازار کی امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں، فقیر خانہ میوزیم ، اونچی مسجد بھاٹی گیٹ اور پھر بھاٹی چوک سے لوئر مال پر کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعدشام غریباں برپا کی جائے گی۔

عزاداروں کا کہنا ہے کے امام حسین علیہ السلام کی رعقیدت میں جلوس میں شامل ہوے ہیں۔

انکا کہنا ہے کے یہاں پر لنگر اور نظرو نیاز کا سلسلہ جاری ہے اور عزاداروں کی جانب سے ماتم زنی اور سینہ کوبی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عزاداروں کا کہنا ہے کچھ بھی ہوجائے ہماری اولین ترجیح بیمار بھی ہوں مجلس میں ضرور شرکت کرتے ہیں

نثار حویلی کو عزداری کے لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے۔ حویلی کے تمام انتظامات نواب آغا جان علی قزلباش کے سپرد ہیں مجلس میں خصوصی طور پر شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی اور مصائب اہل بیت پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

یوم عاشور پر شبیعہ ذوالجناح کو خصوصی طور پر سونے اور چاندی کے زیورات سے تیار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں