جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

لاہور

لاہور : ٹاﺅن شپ کے علاقے میں ایک بیکری کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں محمد علی روڈ پر ایک بیکری کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔

دھماکے  کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

سابق سپرٹینڈنٹ افشاں لطیف نے نامعلوم شخص کی کاشانہ آمد کی ویڈیو جاری کردی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا یا بارودی مواد کا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں