جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور: الیکٹرونکس کے بڑے کاروباری پلازہ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

لاہور

لاہور: گلبرگ میں مین بولیوارڈ پر واقع الیکٹرونکس کے بڑے کاروباری پلازہ میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلبرگ کے علاقے مین بولیوارڈ پر واقع کاروباری پلازہ میں آگ لگنے کا واقع صبح 6 بجے پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ پلازہ کی دوسری عمارت پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے تیسرے فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 33 گاڑیاں اور 60 سے زائد رضاکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ترجمان کا بتانا ہے کہ آگ شاپنگ سینٹر کے تیسرے اور چوتھے فلور پر لگی ہوئی ہے، اور 30 سے 40 دکانیں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

ترجمان کا یہ بھی بتانا ہے کہ دکانوں میں لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی وجہ سے آگ کی شدت میں تیزی ہے اور آگ پلازہ کے عقبی حصے میں بھی پھیلنے لگی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا حفیظ سنٹر میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 آگ پر قابو پانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکالنا پہلی ترجیح ہے، چھت پر موجود افراد کو سب سے پہلے ریسکیو کیا جائے۔

انہوں نے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں