جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور : سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار

سوشل میڈیا پر اسلحہ

لاہور : سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں بادامی پولیس کی کارروائی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم عظیم کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سوشل میڈیا رولز کی تشکیل سے متعلق کیس پر سماعت

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پابندی کے باوجود اسلحہ لہراتے ہوئے ڈائیلاگ کے ساتھ تشہیر کی۔ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ اور اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے ایسا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

متعلقہ خبریں