جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور : انسٹا گرام پر فولورز مجھ سے زیادہ کیوں؟ نوجوان کو اغواء کرنے کی کوشش

انسٹا گرام پر فولورز

لاہور : انسٹا گرام پر فولورز زیادہ ہونے پر نوجوان کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔

انسٹا گرام پر مشہوری کی دوڑ میں نوجوان مار دھاڑ اور اوچے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انسٹا گرام پر فولورز زیادہ بڑھنے پر نوجوان گروپ نے ڈیفینس فیس سیون کے رہائشی دسویں جماعت کے طالب علم طلحہ بشیر اغواء کرنے کی کوشش کی۔

واقع کا مقدمہ طلحہ شبیر کے والد مہر شبیر کی جانب سے 10 نوجوانوں کے خلاف ڈیفنس اے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان حمزہ، حسیب، دلاور، احسن، رمیز سلمان اور ان کے تین نامعلوم ساتھیوں نے میرے گھر پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام کا نیا فیچر، اب کمنٹس خود غائب ہوجائیں گے

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے صلح بٹ اور امجد بٹ کی مشاورت سے میرے گھر پر دھاوا بولا اور گاڑی اور دروازہ توڑا۔ ملزمان صلح بٹ اور امجد بٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فولورز بڑھانے کے لئے عجیب حراکات کا سہارا لیتے ہیں۔

صلح بٹ اور امجد بٹ نے میرے بیٹے کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ سوشل میڈیا پر ملزمان کی ہوائی فائرنگ، شراب، سگریٹ اور شیشے پینے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں