جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لاہور نے اسلام آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرادیا

ٹاس جیت کر

ابو ظبی: پاکستان سپر لیگ کے پندرویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔

لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار رشید خان اور ٹم ڈیوڈ نے ادا کیا، دونوں کھلاڑی بالترتیب پندرہ اور تئیس رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا، اکیس رنز پر فخر زمان کی صورت میں قلندرز کی پہلی وکٹ گر گئی۔ جبکہ چوالیس کے مجموعہ پر محمد فیضان بھی نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر تیس گیندوں پرچالیس رنز بناکر آؤٹ ہو گئے، محمد حفیظ انتیس کی اننگز کھیل سکے۔ بین ڈنک اٹھارہ گیندوں پر سترا رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے دو فہیم اشرف، فواد احمد اور کپتان شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچ کا آغاز آج سے ہوگا

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تنتالیس رنز بنا سکی، ابتدائی مشکلات کے بعد فہیم اشرف نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ لاہور قلندرز کے راشد خان کو عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، آخر وقت تک کوشش کرتے رہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ دس سے پندرہ رنز ہم نے زیادہ دیے، ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، وکٹ کی کنڈیشنز دیکھ کر استعمال کریں گے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں