جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور: احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

احساس

لاہور: آج نویں روز بھی احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے رقم تقسیم کی دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے شہر لاہور میں آج بھی غریب لوگوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی جا رہی ہے مقامی سکول میں رقم تقسیم کی موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ انتظامات کئے گئے ہیں مگر خواتین کو باہو میٹرک کے تحت رقم لینے میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت کے اس اقدام سے غریب اور مزدور کافی بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے رقم لینے والے کے لیے بیٹھنے کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں