جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور ہائیکورٹ نے چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دئیے

چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ

لاہور : عدالت نے چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دئیے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تبادلے میں کہا گیا کہ سعید اختر کا اڈیشنل رجسٹرار مانیٹرنگ لاہور ہائیکورٹ سے ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ تبادلہ کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس کا ایڈیشنل رجسٹرار ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائی کورٹ سے تبادلے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انتظامی برانچوں کا سربراہ حاضر سروس ججوں کو لگا دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمد عمر کو ایڈیشنل رجسٹرار مانیٹرنگ ڈائریکٹریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ میں ذمہ داری دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عثمان علی اعوان کو ایڈیشنل رجسٹرار ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں