جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور ہائی کورٹ کا شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست مقرر کرنے کا حکم

درخواست مقرر کرنے

کراچی : رجسٹرار آفس کو شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست مقرر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار اعظم نذیر تارڑ کے وکیل نے کہا کہ جب شہبازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ایف آئی اے کے حکام عدالت میں موجود تھے۔ عدالتی حکم کے باوجود ائیر پورٹ روکنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماضی میں ہٹلر جہاں کھڑا تھا وہاں آج نیتن یاہو کھڑا ہے: شہباز شریف

لیگی وکیل کے مطابق شہباز شریف نے توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی، لیکن کورونا کی وجہ سے وہ فکس نہیں ہو سکی۔ اگر عدالت کے حکم کو وفاقی حکومت ایسے ٹریٹ کرے گی تو نظام کیسے چلے گا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ شہباز شریف کی اس درخواست پر آفس نے اعتراض لگایا ہے۔ شہباز شریف پہلے متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔ ایک مرتبہ ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔

وکیل اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف چیک اپ کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا، رجسٹرار آفس کو شہباز شریف کی درخواست مقرر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں