جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور: خواجہ برادران آج عدالت میں پیش ہوں گے، رہائی متوقع

لاہور: خواجہ برادران جیل جائیں گے یا انھیں ضمانت کا پروانہ ملے گا، فیصلہ متوقع

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ خواجہ برادران کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

ہائی کورٹ میں خواجہ برادران نے ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا اور تمام ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔

گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے تھے اور آج عدالت میں خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز آج اپنے دلائل مکمل کریں گے۔

نیب نے خواجہ بردران کو پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں