جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات کردیے گئے

انعام

لاہور: وفاقی حکومت نے گریڈ اکیس کے افسر انعام غنی کو شعیب دستگیر کی جگہ آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔

انعام غنی کی تعیناتی آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جگہ ہوئی ہے اور وہ اِس وقت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انعام غنی چھٹے انسپکٹر جنرل پولیس ہیں۔

ان سے قبل شعیب دستگیر کو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ سے اختلافات کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا تبادلہ کردیا گیا

تبدیل کیے گئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن لگا دیا گیا جس کا وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نئے تعینات ہونے والے آئی جی انعام غنی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب خدمات انجام دیتے رہے تھے، انعام غنی ایڈیشنل آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے فرائض بھی انجام دیے۔

پنجاب پولیس کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ انعام غنی ترجمان پنجاب پولیس بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں