جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لاہور: انضمام الحق دل کے عارضے میں مبتلا، نجی اسپتال میں زیر علاج

انضمام

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے منیجر کے مطابق انھیں دل میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی انجیو پلاسٹی کرکے انھیں ایک اسٹنٹ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو روٹ نے انضمام الحق کا سولہ سالہ ریکارڈ توڑ دیا

منیجر کے مطابق انضمام الحق کی طبعیت اب بہتر ہے اور انہوں نے اپنے پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ خبریں