جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائی، مختلف کیسز میں 82 ملزمان گرفتار

لاہور: اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ہفتہ وار کارروائی کے دوران 82 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 گینگز کے 9 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 17 لاکھ 49 ہزار روپے مالیت کی ریکوری کی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن، علی وسیم کے مطابق چوری،دھوکہ دہی، چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت، سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 18 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا، 9 عدالتی مفروران سمیت 4 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 09 ملزمان گرفتار کیئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 9 پسٹلز اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں۔

علی وسیم  نے کہا کہ منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران 8 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان سے 430 گرام چرس اور 186 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ملزمان کو گرفتارکیا گیا اور داؤ پر لگی 24 ہزار روپے سے زائد کی نقدی برآمد کرلی ہے۔

علی وسیم  پتنگ بازی, کرایہ داری، پرائس کنٹرول, لاٶڈ سپیکر اور آتش بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں