جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور: جیل میں قید حمزہ شہباز کورونا وائرس سے متاثر

کورونا

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ 3 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے حمزہ شہباز کی صحت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے علاج کے لیے تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدترین سیاسی انتقام حمزہ شہباز کے عزم کو متزلزل نہ کرسکا۔

متعلقہ خبریں