جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

لاہور جلسے کے لیے مسلم لیگ ن کی چندہ مہم

لاہور

لاہور : مسلم لیگ ن نے لاہور میں جلسہ کرنے کے لیے چندہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور جلسے کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ مختلف پارٹی رہنماؤں اور کاروباری حضرات نے پارٹی فنڈ میں پیسے جمع کروانا شروع کر دئے ہیں

۔ ذرائع نے بتایا کہ چندہ مہم کے تحت فیصل کھوکھر نے پارٹی فنڈ میں 30 لاکھ روپے جبکہ سیف الملوک نے 20 لاکھ روپے جمع کروائے۔

سابق لیگی چئیرمین عمران شاہ نے پارٹی کو 10 لاکھ روپے کا فنڈ دیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق ایک مشہور کاروباری شخصیت نے 15 لاکھ روپے کیش جمع کروایا۔

جبکہ ایک اور کاروباری شخصیت نے پارٹی فنڈ میں پانچ لاکھ روپے جمع کروائے۔ اس کے علاوہ رانا مبشر نے بیش لاکھ روپے ، افضال بھٹی نے پانچ لاکھ روپے اور بلال یاسین نے دس لاکھ روپے کا فنڈ دیا۔

ذرائع کے مطابق خواجہ عمران نذیر اور میاں سلیم نے بھی پانچ ، پانچ لاکھ روپے کا فنڈ دیا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے لاہور جلسے کی میزبانی اور اس کے انتظامات کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ چندہ اکٹھا کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کی ڈیوٹیز بھی لگا دی ہیں۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی میزبانی مسلم لیگ ن کرے گی۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہوگا۔

لاہور جلسہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو حادثے کی ذمہ دار حکومت ہوگی : رانا ثناءاللہ

لاہور کا جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، لاہور سے ان کا جنازہ نکلے گا اور اسلام آباد تک ان کا پیچھا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور جلسے سے متعلق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ یہ جلسہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع سے بھی بڑا ہونا چاہئیے۔

جس کے تحت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نواز شریف کی ناراضگی سے بچنے کے لیے لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ کچھ رہنماؤں نے یہ کہہ کر اس معاملے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے کہ وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

متعلقہ خبریں