جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور : پولیس کی کسانوں کے دھرنے کے خلاف کارروائی، شدید جھڑپیں، متعدد گرفتار

کسانوں

لاہور : پاکستان کسان اتحاد کے دھرنے میں شریک مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔ پولیس نے متعدد کسانوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ پر دوسرے روز بھی دھرنا دیا گیا، تاہم انتظامیہ اور کسانوں کے درمیان کئی گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کی ناکامی پر پولیس نے کارروائی کر ڈالی۔

پولیس کارروائی پر علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ : شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار

پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ پاکستان کسان اتحاد کے سربراہ چودھری محمد انور نے کسانوں پر پتھراؤ لاٹھی چارج اور آنسو گیس سمیت تشدد سخت مذمت کی گئی۔

انہوں نے ایک بار پھر ملتان روڈ کو جام کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے۔ حکومت کو مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔

مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے دو روز سے جام ملتان روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا،جبکہ متعدد کسانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں