جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

17 ملزمان

لاہور : شیراکوٹ، سمن آباد، مسلم ٹاؤن پولیس کی گئی کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیراکوٹ پولیس نے 13 سٹے باز گرفتار کیئے۔ ملزمان کے قبضے سے تاش اور داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔

مسلم ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تین مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شیراکوٹ پولیس نے فراڈ کے مقدمہ میں شاہ پور سرگودھا پولیس کو مطلوب اشتہاری اظہر کو گرفتار کیا، جبکہ سمن آباد پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمات کا عادی مجرم غلام رسول کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : خدا کی بستی اور گلشن اقبال میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

سمن آباد پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شمیم کو بھی گرفتار کیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب بھی برآمد کرلی گئی۔ تمام 17 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں