جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور پولیس کا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

گرفتار

لاہور: پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری سمیت دیگر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی ہے اور رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے عدالت میں بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیدیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں