جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور: نجی یونیورسٹی کے طلبا کا آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج

احتجاج

لاہور: پڑھائی آن لائن ہوئی ہے تو امتحانات بھی آن لائن دیں گے، لاہور میں نجی یونیورسٹی کے طلبہ بھپر گئے۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے داخلی دروازے کو آگ لگادی طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان پتھراؤ اور لاٹھی چارج بھی ہوا۔

لاہور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبا نے شوکت خانم روڈپر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی، علاقہ میدان جنگ بنارہا۔

نجی یونیورسٹی کے طلبہ بپھرے تو جامعہ کے گیٹ پر ہنگامہ شروع ہوا، مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کے داخلی دروازے کو آگ لگادی، پتھراؤ کرکے پانچ نمبر گیٹ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ سامنے آگئی

طلبا نے پتھراؤ کیا تو پولیس نے ڈنڈے برسادیے، لاٹھی چارج سے کئی طلبہ زخمی ہوئے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے لاہور میں ہونے والا واقعے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ مسرت جمشید کی جی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے احتجاج میں کچھ شرپسند عناصر شامل ہوگئے ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پولیس نے لاٹھی چارج کرکے طلبہ کو منتشر کیا اور توڑ پھوڑ کرنے والے کئی مشتعل طلبہ کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں