جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی

لاک

لاہور: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے جبکہ سحر و افطار کے وقت دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی اور افطار کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدرا کی زیر صدرات پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کردی گئی جبکہ دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ اسٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح دو بجے سے چاربجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی۔

وزیر ا علی پنجاب نے کہا کہ گروسری اسٹورز، کریانہ اسٹورز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز و سپرمارکیٹس صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گی۔

زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرز کو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مساجد کے لئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان المبارک کی آمد پر قوم کومبارکباد بھی دی۔

متعلقہ خبریں