جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور قلندرز

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، قلندرز نے 141 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں پورا کرلیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان سہیل اختر اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئے۔ سہیل 14 اور فخر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد آغا سلمان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن 21 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

بین ڈنک 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سمت پٹیل بیٹنگ کے لیے آئے لیکن 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ڈیوڈ ویزے نے کھاتہ کھلونے کی بھی زحمت نہیں کی اور پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ 33 اور راشد خان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے 2،2 جب کہ مجیب الرحمان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن میچ کی پہلی ہی گیند پر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جب کہ کامران اکمل بھی 5 رن ہی بنا سکے۔

حیدر علی بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے جبکہ شعیب ملک اور شرفین ردرفورڈ نے 26، 26 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پشاور زلمی کے روی بپارا نے 50 رنز اسکور کیے جبکہ عماد بٹ 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں