جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا، حارث رؤف انجری کا شکار

انجری

راولپنڈی: لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی اور فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی اور فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ سلمان ارشاد لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف دائیں پاؤں میں انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ حارث رؤف پی ایس ایل 2020 کے آئندہ 2 سے 3 میچوں کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے سلمان ارشاد کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے۔

کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں