جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور سمیت ملک بھر کے بیشترشہر میں دھند کا راج

دھند

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک بھر کے بیشترشہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ موٹر وے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

 صبح سویرے سے ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ دھند کے باعث موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق ڈرائیوروں کو گاڑی کی رفتار کم کرنے اور فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

لاہور سمیت ملک بھر کے میدانی علاقےبھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھند کے باعث حادثہ، باراتیوں کی بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

خانیوال ، ملتان ، موہلنوال، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر ، جمبر اور پتوکی کے گردونواح میں بھی شدید دھند کا راج ہےجبکہ رینالہ ، اوکاڑہ ، ساہیوال اور چیچہ وطنی میں بھی دھند ہے، میاں چنوں،بستی ملوک ، لودہراں اور بہاولپور میں بھی دھند ہے۔

اسی طرح دیگر شہروں خیرپور، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، کندھ کوٹ، سیہون، سبی اورجہانیاں ، باجوڑ،پشاور،بورے والہ، اٹک، میانوالی، شورکوٹ، کبیروالا،کراچی، فیصل آباد، ملتان، شاہ کوٹ، چیچہ وطنی، کلورکوٹ، منچن آباد، کمالیہ، کلرکہار، بنوں ، منکیرہ، پنڈی گھیب، پسرور اور احمد پور سیال میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔

متعلقہ خبریں