جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا، کام کرنے والے جیلوں میں ہیں : مریم اورنگزیب

کام کرنے والے

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور کیلئے کام کرنے والے اب جیلوں میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور پھولوں کا شہر تھا، اس کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ پورا پاکستان جب لاہور آتا تھا، لاہور کی خوبصورتی دیکھ کر شہباز شریف کی تعریف کی جاتی تھی۔ لاہور کیلئے کام کرنے والے اب جیلوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہر شہر کو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ کمیشن مانگنے والے وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں، جس کسی نے بھی ملک کی خدمت کی، آج وہ کٹہروں کھڑے ہیں۔ جو لاہور میں کچرے کا ڈھیر نہیں اٹھا سکتے ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ شہباز شریف نے دن رات صوبے کی خدمت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے بدبو دار احتساب چل رہا ہے۔ شہباز شریف نے لوگوں کے اربوں بچائے اور ویسٹ مینجمنٹ کا کام کیا۔ 2011 کے شہباز شریف کے منصوبے کی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں