جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

لاہور : عدالت نے اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ ختم کردیا

اینکر عمران

لاہور : ضلعی عدالت نے اینکر عمران ریاض خان کے خلاف سائبر کرائم مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کے روبرو عمران ریاض خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ اگر ایف آئی آر کو مکمل طور پر درست مان لیا جائے تو بھی شواہد موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اینکر عمران ریاض خان ایک بار پھر گرفتار

فیصلے کے مطابق ملزم عمران ریاض اور اس کے وکیل نے عدالت کے روبرو مانا ہے کہ اس نے یہ بیان دیا ہے۔ عمران ریاض اور اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ دیا گیا بیان غلط نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اینکر عمران ریاض خان کو ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں