جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال؛ حکومت نے ٹریفک جرمانوں میں بھاری اضافہ روک دیا

ہڑتال

لاہور: ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاری اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے جرمانوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کردی جس پر حکومت نے ٹریفک جرمانوں میں بھاری اضافے پر عملدرآمد روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھرمیں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جرمانوں میں اضافے کیخلاف بس اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے ہڑتال کردی، جس کے باعث مسافرسخت مشکال سے دوچار ہیں۔

ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بے جا جرمانوں سے ہمارا نقصان ہورہا ہے، جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ موخرکرنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

جاوید لطیف نے نیب لاہور کو بیان ریکارڈ کروا دیا

ٹرانسپورٹرز نے موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں سمیت دیگر اضافی ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کی

ادھر مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے خلاف ہرطرف احتجاج اورہڑتالیں ہورہی ہیں، حکومت جلد ازجلد ٹرانسپورٹرز کے ساتھ معاملات حل کرے تاکہ مسافروں کی پریشانی ختم ہو۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے بعد جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں