جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور : عیدالفطر کے ایام میں ٹریفک چالان کرنے سے روک دیا گیا

عیدالفطر کے ایام میں

لاہور : سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو عیدالفطر کے ایام میں ٹریفک چالان کرنے سے روک دیا۔

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے وارڈنز کو عیدالفطر کے ایام میں چالان کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ چالان صرف سنگین خلاف ورزی پر کیا جائے گا۔ معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے وارننگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں کیسز کی شرح 29 فیصد سے 15 فیصد پر آگئی، تشویشناک مریض بھی کم

انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے والدین سے خصوصی اپیل کی کہ کم عمر بچوں کو چلانے کے لیئے موٹر سائیکل یا گاڑی نہ دیں۔

متعلقہ خبریں