جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لا لیگا؛ بارسلونا تمام میچز جیتنے کے باوجود بھی ٹائٹل نہیں حاصل کرسکتی

ریال

اسپینش لا لیگا فٹبال لیگ میں نمبر ون کی جنگ میں تیزی آگئی، ریال میڈرڈ نے اسپینول کو شکست دے کر ایک بار پھر اول پوزیشن پر قبضہ کرلیا، فیورٹ بارسلونا دو پوائنٹس کے فرق سے دوسری پوزیشن پر چلی گئی۔

لیگ کے بتیسویں میچ میں زین الدین زیڈان الیون نے ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد اسپینول کو صفر ایک گول سے شکست دی، یہ گول پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں کسمیرا نے کریم بن زیما کے پاس پر بنایا۔

اس فتح سے ریال میڈرڈ نے میسی الیون بارسلونا سے اول پوزیشن چھین لی، ریال میڈرڈ کو اس سال کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لئے باقی چھ میچز میں فتح کی ضرورت ہے۔

بارسلونا کے بھی چھ میچز باقی ہیں، تمام میچز جیتنے کے باوجود بارسلونا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکتی۔

متعلقہ خبریں