جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، سات مقامات کو کھول دیا گیا

شاہراہ قراقرم

گلگت : لینڈ سلائیڈنگ کے بعد شاہراہ قراقرم کے سات مقامات کو کھول دیا گیا۔

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراہ قراقرم 9 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جسے کھولنے کا کام صبح سے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ اب تک سات مقامات پر ایریا کلیئر کر دیا گیا ہے۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ٹیمیں قراقرم سمیت دیگر روڈز بحالی میں لگی ہیں۔ مزید بارش اور لینڈ سلائیڈ نہیں ہوئیں تو جلد روڈز کھول دئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ : ڈیم میں ڈوبنے والے مسافروں کی تلاش کیلئے آرمی کے غوطہ خور پہنچ گئے

ایف ڈبلیو او، این ایچ اے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے آفیسران موقع پہ نگرانی کر رہے ہیں۔ قرقرام ہائے وے سمیت دیگر روڈ جلد کھلوانے کیلئے مزید مشینری بجھوائی جا رہی ہے۔

محکمہ داخلہ نے مزید کہا کہ مسافر حضرات قرقرام ہائی وے کھلنے تک چلاس شہر میں انتظار کریں۔ گلگت بلتستان کے بین الاضلاعی شاہراہوں کو بھی ہنگامی بنیادوں پر کھولا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں