جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لنکن پریمیئر لیگ؛ شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

شاہد آفریدی

لاہور: لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا، لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انتخاب ہوگیا اس لئے گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کر دیا ہے، بھانو کا راجہ پاکسے ان کے نائب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی میچ میں اتنی پٹائی لگاتے تھے کہ بعد میں وہ معافی مانگتے تھے: شاہد آفریدی

یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے، شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔

ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا اسٹالینز سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں