جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات، عیدالضحیٰ جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے

عیدالضحیٰ جوش و

کراچی : ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں عیدالضحیٰ جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔

شہر قائد میں سنت ابراہیمی کی ادائی پورے مذہبی جوش وخروش سے جاری ہے، شہر کے ہرعلاقے اور گلی کوچے میں قربانی کے جانور ذبح کیئے جارہے ہیں۔

جہلم میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، قریبی علاقوں سے بڑی تعداد نے عید کی نماز میں شرکت کی، نماز کے بعد بیشتر افراد گلے ملتے رہے۔

وہاڑی میں بھی عید کی نماز کے کئی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، قریب کی تحصیلوں اور دیہات سے ہزاروں افراد نے نماز ادا کی، نماز کے بعد قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وباء چیلنج بن کر آئی ہے، پوری قوم عید پر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھے : وزیر اعظم عمران خان

حیدرآباد اور سکھر میں بھی عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے گلشن حبیب قاسم آباد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

لاڑکانہ رینج کے تمام اضلاع میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، نماز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، لاڑکانہ کے پانچوں اضلاع میں نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

نوشہرہ میں بھی نمازعید کی ادائیگی کے بعد قربانی کی گئی، نماز عید کے بڑے اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر و چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی مرکزی عیدگاہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے پہنچے، امام صاحب نے خطبہ دیا، کورونا ایس او پیز کے تحت نماز ادا کی گئی۔

باجوڑ، ہنگو، پاراچنار اور مانسہرہ میں بھی عیدالضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، امام صاحب نے خطبہ دیا،  نماز کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بلوچستان کے شہر کوہلو میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی، عید کے بعد سنت ابراہیمی کے تحت جانوروں کی قربانی کی گئی۔

متعلقہ خبریں